دل ہوناچاہیے جوان ، 100سالہ عربی دلہنیا بیاہ لایا

منگل 3 مارچ 2015 13:26

دل ہوناچاہیے جوان ، 100سالہ عربی دلہنیا بیاہ لایا

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ2015ء) شادی اور جوانی ہرکسی کیلئے یادگارہوتی ہے لیکن یہ بھی کہاجاتاہے کہ دل جوان ہوتوعمرمیں کیارکھاہے اور اس کاعملی ثبوت ایک 100سالہ عرب باشندے نے دیدیا جودلہنیا بیاہ لائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بڑھاپے میں تنہائی سے چھٹکاراپانے کے لیے ”باباجی“ نے جیون ساتھی کی تلاش کا فیصلہ کیا اور نئی ہمسفر کے ساتھ زندگی کے باقی دنوں کو یادگاربنانے میں کامیاب ہوگیا۔ یو ٹیوب پرموجود ویڈیو میں شادی کی تقریب میں دولہا کے گرد اس کے احباب اور رشتے دار روایتی رقص اور تالیاں بجارہے ہیں جبکہ بڑے میاں کا چہرہ خوشی سے دمک رہا ہے اور وہ پھولے نہیں سما رہے۔