افضل چن کو مسلم لیگ ن کے 81 ایم پی ایز کی حمایت‘ جیتنے کے امکانات روشن

منگل 3 مارچ 2015 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے پنجاب سے سینٹ کے امیدوار ندیم افضل چن کی کامیابی کا روشن امکان پیدا ہو گئے ہیں ندیم افضل چن نے مسلم لیگ ن کے 81 سے زائد مایوس ایم پی ایز کی ہمدردیاں حاصل کر لی ہیں اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء کو ذرائع نے بتایا کہ پنجاب سے سینٹ کے لئے امیدوار ندیم افضل چن کی کامیابی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ندیم افضل چن نے مسلم لیگ ن کے 81 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی کی ہمدردیاں حاصل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ندیم افضل چن کی حمایت میں جنوبی پنجاب بالخصوص ڈیرہ غازی خان‘ ملتان‘ مظفر گڑھ اور جھنگ کے ایم پی ایز درپردہ ندیم افضل چن کی ووٹ دینے کا وعدہ دیا ہے ان ایم پی ایز نے براہ راست سابق صدر آصف زرداری سے بھی بات کر کے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ندیم افضل چن کئی ہفتوں سے لاہور میں مقیم ہیں اور متعدد ایسے ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کر لی ہے جو صوبائی حکومت سے ناراض ہیں‘ مسلم لیگ ن نے اپنی جماعت کے اندر وفاداریاں بدلنے کے خدشے کے پیش نظر سیکرٹ بیلٹ کی بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کا مطابلہ کیا تھا لیکن پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے ان کی یہ کوشش حمایت نہ کر کے ناکام بنا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :