عقل کے اندھے حکمران نابینا افراد سے نہ جانے کس بات کا بدلہ لے رہے ہیں‘ سعدیہ سیہل رانا

منگل 3 مارچ 2015 14:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے نابینا افراد کے جائز مطالبات مسلسل لٹکانے پر حکومتی رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عقل کے اندھے حکمران نابینا افراد سے نہ جانے کس بات کا بدلہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے جب ذاتی مفادات کا معاملہ ہو تو فوراً اسمبلیوں کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیتے ہیں جبکہ مجبوروں، مزدوروں کے بنیادی حقوق کے معاملات کو مہینوں اور سالوں لٹکایا جاتا ہے۔

میڈیا کے خوف سے اس بار حکمرانوں نے دل پر پتھر رکھ کر نابینا افراد پر ڈنڈے نہیں برسائے۔ لیکن اُن کے جائز مطالبات ماننے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے نام پر پنجاب کے نام نہاد ترجمانوں نے نابینا افراد کو یرغمال بنایا۔