پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مکی مسجد ڈھائی کروڑ روپے سے تعمیر کی جائے گی،سنگ بنیاد جمعہ کو رکھا جائے گا

منگل 3 مارچ 2015 14:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مکی مسجد ڈھائی کروڑ روپے سے تعمیر کی جائے گی، جس کا سنگ بنیاد جمعہ کو صبح 9بجے رکھا جائے گا، قائم مقام سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے مسجد تعمیر کے لئے چندے کی اپیل کردی، جس پرارکان نے چندے کا اعلان کیا جس میں اقلیتی رکن سرداررمیش سنگھ اروڑہ بھی شامل ہیں۔