بک میکرزنے آسٹریلیاکوعالمی چیمپئن بننے کی پیشگوئی کردی

منگل 3 مارچ 2015 14:57

بک میکرزنے آسٹریلیاکوعالمی چیمپئن بننے کی پیشگوئی کردی

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)بک میکرزنے آسٹریلیاکو عالمی چیمپئن بننے کی پیش گوئی کردی۔بک میکرزنے دفاعی چیمپئن اور گروپ میں اب تک ناقابل شکست بھارت کو ممکنہ فاتح کی فہرست میں چوتھے نمبرپر رکھاہے۔ آسٹریلیاکو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ایک وکٹ سے شکست کے باوجود فیورٹ قراردیاہے۔

(جاری ہے)

بک میکرز نے آسٹریلیاکو2.85ڈالر کے ساتھ فیورٹ قرار دیاہے،نیوزی لینڈکو3.50کے ساتھ دوسرے،جنوبی افریقا کو4ڈالر اور بھارت کو 7ڈالر کے ساتھ تیسرااورچوتھا نمبردیاگیاہے۔ موجودہ صورت حا ل کے مطابق سیمی فائنل نیوزی لینڈاورجنوبی افریقا جبکہ آسٹریلیااوربھارت کے درمیان ہوسکتاہے۔بک میکروں نے پاکستان کو زمبابوے اور آئرلینڈ کے ساتھ رکھا ہے۔