بیوی کو خر چ نہ دینے اور عدالت میں عدم حاضری پر اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گر فتاری جاری

منگل 3 مارچ 2015 15:17

بیوی کو خر چ نہ دینے اور عدالت میں عدم حاضری پر اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) فیملی کورٹ نے بار بار کے نوٹس کے باوجود بیوی کو خر چ نہ دینے اور عدالت میں عدم حاضری پر سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے ورنٹ گر فتاری جاری کر دےئے ۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا کہ طارق ٹیڈی کی اہلیہ عاصمہ نے مقامی عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے کہ مجھے بچی پیدا ہونے پر طارق ٹیڈی نے 5سال پہلے گھر سے نکال دیا اور عدالت کے حکم کے باوجود مجھے اور بچوں کو خرچ نہیں دے رہا ہے اور عدالت میں حاضری کیلئے بھی نہیں آتا جس پر منگل کے روز عدالت نے سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گر فتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ طارق ٹیڈی کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔