لاہور‘صفد ر نامی شخص 2ماہ سے گھر یلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا‘ پو لیس کا مقدمہ درج کر نے سے انکار

منگل 3 مارچ 2015 15:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں صفد ر نامی شخص 2ماہ سے گھر یلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا‘ پو لیس نے مقدمہ درج کر نے سے انکار کر دیا جبکہ مقامی عدالت نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ایس ایچ او سے 2ہفتے میں لڑکی کا میڈ یکل کرواکر رپورٹ عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز شکیلہ نامی لڑکی نے اپنے والدین کے ہمراہ عدالت کو درخواست دی کہ میں ڈیفنس میں صفد ر نامی شخص کے گھر ملازمت کر تی ہوں اور وہ مجھے زبر دستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے اور مجھے گھر بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور آخر کار میں وہاں سے بھاگ کر آئی ہوں اور اب پو لیس مقدمہ درج نہیں کر رہی جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ اوسے 2ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔