حکمران خود ہی قومی ایکشن پلان پر عمل کرنے میں سنجیدہ نہیں‘دہشت گرد ی کے مکمل خاتمے کیلئے (ن) لیگ کو پسند اور نہ پسند کی بجائے ملک دشمنوں کے خلاف غیر جانبدارنہ ایکشن لینا ہو گا جسکے لیے وہ تیار نظر نہیں آتی ‘حکمرا ن ملک اور قوم کو بچانے کی بجائے حکو مت اور ذاتی مفادات کے تحفظ میں لگے ہوئے ہیں جسکے خطر ناک نتائج بر آمد ہو نگے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفود سے گفتگو

منگل 3 مارچ 2015 15:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکمران خود ہی قومی ایکشن پلان پر عمل کرنے میں سنجیدہ نہیں‘دہشت گرد ی کے مکمل خاتمے کیلئے (ن) لیگ کو پسند اور نہ پسند کی بجائے ملک دشمنوں کے خلاف غیر جانبدارنہ ایکشن لینا ہو گا جسکے لیے وہ تیار نظر نہیں آتی ‘حکمرا ن ملک اور قوم کو بچانے کی بجائے حکو مت اور ذاتی مفادات کے تحفظ میں لگے ہوئے ہیں جسکے خطر ناک نتائج بر آمد ہو نگے ۔

(جاری ہے)

اپنے مختلف وفود سے گفتگو میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک جماعت یا فر قے کے نہیں پاکستان کے دشمن ہیں اور انکو صرف متحد ہو کر ختم کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں نے دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کو سپورٹ کیا ہے مگر بدقسمتی سے (ن) لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکو مت قومی ایکشن پلان پر عمل کیلئے صرف نعرے لگا رہی ہے عملی طور پر انکے اقدامات اور رویہ غیر سنجیدہ ہے جس سے دہشت گردوں کو حوصلہ مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی اور پنجاب کی حکو مت نے امن دشمنوں کے ساتھ نرم رویہ جاری رکھا تو اسکے ملک اور قوم کیلئے سنگین نتائج بر آمد ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :