چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ہے‘چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے‘عرفان دولتانہ

منگل 3 مارچ 2015 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ہے‘چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور پاک چین دوستی ہر کسوٹی پر پورا اتری ہے‘ چین کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بے پایاں تعاون لائق تحسین ہے‘ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ،شہد سے میٹھی،فولاد سے زیادہ مضبوط اور سمندر سے زیادہ گہری ہے‘چین نے پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں تعاون فراہم کر کے دوستی کا حق ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں پاک چین تعلقات کے نئے باب کھلے ہیں اور دونوں ملکوں کے مابین دوستی کے مضبوط رشتے سودمند معاشی تعلقات میں بدل چکے ہیں۔ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور دونوں ملکو ں کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی و معاشی تعلقات کے استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ،جس سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کاآغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سال2015ء کو پاک چائنہ اقتصادی تعاون کے آغاز کے طور پر منایا جا رہا ہے جس سے بلاشبہ پاکستان اورچین کی دوستی نئے دور میں داخل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :