ملکی استحکام کیلئے علماء ومشائخ کی خدمات لائق تحسین ہیں‘ صوفی مسعوداحمد صدیقی

منگل 3 مارچ 2015 16:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے چیئرمین قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہا ہے کہ ملکی استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے موجودہ حالات میں علماء و مشائخ کا ایک پلیٹ فارم متحد ہونا مثبت اقدام ہے ،آپریشن ضرب عضب کی کامیابی افواج پاکستان کا مقدر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغبانپورہ لاہور میں علامہ پیر شاہدحسین گردیزی سے ملاقات میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہا کہ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کی مکمل تائید و حمایت اور ملک وقوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں قیام امن اورملکی بقاکی خاطر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ میدان عمل میں برسرپیکار ہے اس موقع علامہ پیر شاہد حسین گردیزی نے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی کی ولولہ انگیز قیادت اور تنظیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ علماء اکرام ملک دشمن عناصر کے خاتمے کیلئے معاشرے میں حقیقی شعور بیدارکرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہماری غیور قوم آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے ذمہ دارانہ خدمات سرانجام دیتے ہوئے محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دے سکیں ملاقات میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کوارڈینٹر پیر سید احمد ندیم شاہ نقشبندی ، پیر حاجی افتخار نقشبندی ،محمد عامر نقشبندی ، فقیر حسین نقشبندی ،مرزا احسان نقشبندی اور میڈیا کوارڈینٹر محمد رضوان الحق مرزا بھی موجود تھے ملاقات کے اختتام ملکی ترقی و خوشحالی اور آپریشن ضرب کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔