آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پروٹیزکی پیشقدمی جاری،آئرش آرمی بھی بری طرح پسپا

منگل 3 مارچ 2015 16:48

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پروٹیزکی پیشقدمی جاری،آئرش آرمی بھی بری طرح ..

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پروٹیزکی پیشقدمی جاری،آئرش آرمی کو بھی پسپاکردیا،ناقص امپائرنگ کے باعث 3فیصلے تبدیل،جنوبی افریقہ نے آئرلینڈکو باآسانی210رنز سے ہرادیا،جنوبی افریقہ نے 411رنزسکورکرکے ورلڈ کپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا مجموعہ بناڈالا،جنوبی افریقہ دو لگاتار میچوں میں 400 کا ہندسہ عبورکرنے والی دنیائے کرکٹ کی واحد ٹیم بن گئی،ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی کی شاندارسنچریاں،دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ پر247 رنزکی ریکارڈشراکت قائم کی،آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی مکبرائن نے 2 وکٹیں حاصل کیں،جنوبی افریقہ کی طرف سے کائل ملز نے 4جبکہ مورنے مورکل نے 3اورڈیل سٹین نے دووکٹیں حاصل کیں،جنوبی افریقہ کے ہاشم محمود آملہ کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے مینوکا اوول گراؤنڈ میں پول بی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کربیٹنگ کی اورحالیہ ٹورنامنٹ میں411رنزکا سب سے بڑا اسکوربناڈالا، پروٹیزٹیم نے مسلسل دوسرے میچ میں 400کا ہندسہ عبورکیا،12کے مجموعی اسکورپرکوئنٹن ڈی کوک کے پویلین لوٹنے کے بعد ہاشم آملہ اورفیف ڈوپلیسی نے آئرش باولرزکی جم کردھلائی کی، دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ پر247 رنزکی ریکارڈشراکت قائم کی،10 کے انفرادی اسکورپرہاشم آملہ کا کیچ ڈراپ ہوا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے سنچری داغ دی،ہاشم آملہ نے128 بالزپر16 چوکوں اور4چھکوں کی مدد سے 159 رنزکی کیرئیربیسٹ اننگزکھیلی،ڈوپلیسی 109رنزبنا کرآوٹ ہوئے، رلی روسواورڈیوڈ ملرنے برق رفتاراننگزکھیل کرٹیم کا مجموعہ 411 رنزتک پہنچادیا، روسونے 30 گیندوں پر61 اورملرنے 46 رنزبنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی مکبرائن نے 2 جب کہ جان مونی اور کیون اوبرائن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں آئرش ٹیم 45اوورزمیں210رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور جنوبی افریقہ نے باآسانی 201رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔آوٴٹ ہونے والے پہلے آئرش بلے باز پال سٹرلنگ تھے جنھیں ڈیل سٹین نے وکٹوں کے پیچھے کیچ کروایا۔امپائر نے انھیں آوٴٹ نہیں دیا لیکن ریویو میں گیند واضح طور پر ان کے بلے سے چھو کر جاتی دکھائی دی اور یوں جنوبی افریقہ کو پہلی کامیابی مل گئی۔

اس میچ میں امپائرنگ کا معیار خاصا ناقص رہا ہے اور تین مرتبہ تھرڈ امپائر نے گراوٴنڈ امپائر کی جانب سے دیے گیے فیصلے کو تبدیل کیا۔ہاشم آملہ اور فاف ڈوپلیسی نے دوسری وکٹ کے لیے 247 رنز بنائے۔تیسرے اوور میں ایبٹ نے ولیم پوٹر فیلڈ کو آوٴٹ کیا تو اگلے ہی اوور میں سٹین نے ایڈ جوائس کو آملہ کے ہاتھوں کیچ کروا کے جنوبی افریقہ کو تیسری کامیابی دلوا دی۔

نیل او برائن آوٴٹ ہونے والے چوتھے بلے باز تھے جو ایبٹ کی دوسری وکٹ بنے۔ ان کی جگہ آنے والے ولسن بھی بغیر کوئی رن بنائے ایبٹ کے اگلے اوور میں پویلین لوٹ گئے۔نصف سنچری بنانے والے اینڈی بلبرین اور کیون او برائن نے چھٹی وکٹ کے لیے 81 رنز کی شراکت قائم کی جسے مورکل نے بلبرین کو 58 کے سکور پر آوٴٹ کر کے ختم کیا۔ابراہم ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقہ کے لیے ساتویں اور ایبٹ نے آٹھویں وکٹ لی۔جنوبی افریقہ کی طرف سے کائل ملز نے 4جبکہ مورنے مورکل نے 3اورڈیل سٹین نے دووکٹیں حاصل کیں،جنوبی افریقہ کے ہاشم محمود آملہ کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :