سینیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ کرانے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری

منگل 3 مارچ 2015 17:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔سماعت کے دوران درخواست گزار اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ عروج پر پہنچ چکی ہے اور اراکین اسمبلی بڑھ چڑھ کر بولیوں میں حصہ لے رہے ہیں جو کہ ملکی اور اخلاقی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت سے استدعاہے کہ سینیٹ انتخابات کے لئے خفیہ رائے شماری کی بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے انتخابات کرانے کے احکامات صادر کئے جائیں اوراس حوالے سے قوانین میں ترمیم کا بھی حکم دیا جائے۔ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کا جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

متعلقہ عنوان :