پنجاب سپورٹس فیسٹیول میں شرکت کیلئے خیبر پختونخوا کا 80 رکنی دستہ آج پشاور سے لاہور روانہ ہو گا،تیاریاں مکمل کر لی گئیں

منگل 3 مارچ 2015 18:32

پنجاب سپورٹس فیسٹیول میں شرکت کیلئے خیبر پختونخوا کا 80 رکنی دستہ آج ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) پنجاب سپورٹس فیسٹیول میں شرکت کے لئے خیبر پختونخوا کا 80 رکنی دستہ آج پشاور سے لاہور روانہ ہو رہا ہے جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس سلسلے میں قائمقام ڈی جی سپورٹس بورڈ طارق محمود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام پنجاب سپورٹس فیسٹیول پانچ سے آٹھ مارچ تک منعقد کیا جارہا ہے جس میں شرکت کے لئے خیبر پختونخوا کا 80 رکنی دستہ پانچ گیمز میں شرکت کے لئے آج صبح پشاور سے روانہ ہورہا ہے‘پانچ گیمز میں شرکت کے لئے پہلے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ان گیمز میں ہاکی ‘کرکٹ ‘ریسلنگ ‘ایتھلیٹکس اور فٹبال شامل ہیں‘ منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں میں وقاص‘نبیل‘زاہد ‘قیصر ‘سبحان ‘وسیم ‘جہانگیر ‘سعید ‘سمیع ‘نعمان ‘امجد ‘ آصف اسلام ‘محمود ‘حیات ‘سلیم ‘عزیز ‘افراز وغیرہ شامل ہیں کوچ و منیجر سید ضیاء الرحمان بنوری ہوں گے ‘کرکٹ کے مطابق منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں میں ساجد خان ‘محمد شکیل ‘عدنان شاہ ‘محمد شاہ زیب ‘محمد شعیب ‘حافید اللہ ‘محمد کاشف ‘سجاد ابراہیم‘حضرت علی ‘صاحبزادہ فرحان اللہ ‘محمد الیاس ‘سلیمان شینواری ‘خالد کائیل ‘زبیر خان ‘اسفندیار اور محب اللہ شامل ہیں ‘ریسلنگ ‘فٹبال اور ایتھلیٹکس کی ٹیموں کا بھی انتخاب مکمل ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

فٹبال کی ٹیم میں وقار ‘ندیم ‘زبیر ‘ارسلان ‘عمیر‘سہیل ‘جمشید‘مدثر‘علی مراد‘وسیم اللہ ‘محسن‘امان اللہ ‘حیدر‘وقاص‘احسان اور کاشف شامل ہیں ٹیم کے کوچ شکور اور منیجر عالمزیب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :