Live Updates

عمران خان کا پرویز رشید کے چیلنج کا جواب ، درباری رشید رقم لینا ثابت کر یں، سیاست چھو ڑ دوں گا

منگل 3 مارچ 2015 18:40

عمران خان کا پرویز رشید کے چیلنج کا جواب ، درباری رشید رقم لینا ثابت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ درباری رشید اگر سینیٹ کی سیٹ کیلئے رقم لینا ثابت کردیں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے عمران خان کو چیلنج کیا تھا کہ وہ اس شخص کا نام بتائیں جس نے انہیں سینیٹ کی سیٹ کیلئے 15 کروڑ کی آفر کی ورنہ وہ اس شخص کا نام بتا دیں جس کو 15 کروڑ سے زیادہ رقم لیکر سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا جس پر عمران خان کاکہنا تھا کی اگر درباری رشید سینیٹ ٹکٹ کیلئے رقم لینا ثابت کر دیں تو وہ سیاست چھو ڑ دیں گے۔

تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ رقم کی پیشکش کرنے والا اچھا آدمی تھا وہ اس کانام نہیں بتائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پرویز خٹک نے آصف علی زرداری کو مجھ سے پہلے فون کیا تھا جس میں آصف علی زرداری کو کہا گیا تھا کہ وہ ان کے بندوں کی بولی نہ لگائیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :