پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات 7ماہ کی تلخی کی کے بعد بحال ،دونوں ممالک کا ملکر کام ،اختلافات کم کرنے ،سرحد ی کشیدگی کے خاتمے ، تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے اور مستقبل میں مذاکرات جار ی رکھنے پر اتفاق،
سرحد پر امن قائم رکھنا انتہائی اہم ہے، مثبت ماحول میں ہونے والی بات چیت تعمیری رہی،کھلے ذہن کے ساتھ ایک دوسرے کے خدشات اور مفادات پر بات کی، ممبئی حملوں سمیت سرحد پار دہشت گردی کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی، بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کی مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو ، پاکستان نے بات چیت میں ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ایشوز اٹھایا، بھارت کا ایک بار پھر ممبئی حملوں کا معاملہ اٹھا کر حافظ سعید کی گرفتاری کا مطالبہ
منگل 3 مارچ 2015 18:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) پاکستان اور بھارت نے ساتھ مل کر کام کرنے، اتفاقِ رائے کے نکات کی تلاش ،اختلافات کم کرنے اور سرحد ی کشیدگی ختم کرنے ، تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق کیا ۔ منگل کو یہ اتفاق رائے بھارت کے سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ اور پاکستانی ہم منصب اعزاز احمد کے درمیان ہونے والے غیر رسمی مذاکرات میں کیاگیا ۔
ایس جے شنکر اور پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کے درمیان ملاقات یہاں دفتر خارجہ میں ہوئی ۔ جس میں دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے نمائندون نے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت شروع کی ، بعد ازاں دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ کے وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے ، بھارتی وفد کو سرحد کے معاملات پر بریفنگ بھی دی گئی،بعد ازاں بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کی اور ان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.