یواے ای کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کا وکٹ کیپر کون ہوگا، سرفراز احمد یا عمر اکمل، لاہور میں وکٹ کیپر کے نام پر کروڑوں روپے کا جوا لگ گیا

منگل 3 مارچ 2015 19:00

یواے ای کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کا وکٹ کیپر کون ہوگا، سرفراز احمد یا ..

لاہور(اعجاز وسیم باکھری۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مارچ۔2015ء) کرکٹ جیسے شرفاءکے کھیل کو جوئے نے اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے، قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں کل بدھ کو یواے ای کیخلاف اہم میچ کھیلے گی۔پاکستان اور یواے ای کے میچ کیلئے عالمی جوا نیٹ ورک بیٹ فیئر نے اپنی ٹپ جاری کردی ہے جس کے بعد قومی ٹیم کا وکٹ کیپر کون ہوگا اس پر کروڑوں روپے کا جوا لگ گیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی جوا نیٹ ورک نے پہلی بار کسی کرکٹ ٹیم کے حتمی کھلاڑیوں کے بارے میں ٹپ جاری کی ہے۔ بیٹ فیئر کی ٹپ جاری ہونے کے بعد عمراکمل کے کھیلنے پر زیادہ جوا لگا ہے جبکہ سرفراز احمد کی شمولیت پر بھی جواریوں نے کروڑوں روپے داﺅ پر لگادئیے ہیں۔عالمی جوا نیٹ ورک نے یواے ای کیخلاف ایک فاسٹ باﺅلر کی تبدیلی کی بھی ٹپ بھی دیدی ہے جسے ڈراپ کرکے یاسر شاہ کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :