وزیر اعلی پنجاب نے امیرالدین میڈیکل کالج کیلئے 4بسوں کی منظوری دیدی،

4کروڑ86لاکھ روپے کے فنڈز جاری ، رواں مالی سال میں ہی طلباء کو ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر آئے گی

منگل 3 مارچ 2015 19:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) جنرل ہسپتال لاہور سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج کے طلبا ء کو ٹرانسپورٹ کی سہولت کی فراہمی کیلئے 4بسیں خریدی جائیں گے جس کیلئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے 4کروڑ 86لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے اس رقم سے رواں مالی سال میں ہی طلباء کے لئے بسیں خرید لی جا ئیں گی ۔

چیئر مین بورڈ آف مینجمنٹ پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ جنرل (ر) ضیاء الدین بٹ نے وزیر اعلی کو خصوصی طور پر درخواست کی تھی کہ امیر الدین میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کے حل کیلئے دیگر سرکاری کالجوں کی طرح ٹرانسپورٹ کیلئے بسیں فراہم کی جائیں- اس حوالے سے جنرل (ر) ضیاء الدین بٹ نے کہا کہ امیر الدین میڈیکل کالج نے 2012ء میں اپنے قیام کے بعد پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ کی سربراہی میں اپنے شاندار نتائج سے ثابت کیا ہے کہ یہ میڈیکل کی تعلیم کی نا صرف لاہور بلکہ صوبے کی سب سے معیاری اور جدید درس گاہ ہے یہاں بہترین فیکلٹی اور عالمی معیار کی ریسرچ سمیت تمام سہولیات موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلباء کو ٹرانسپورٹ سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور خادم پنجاب نے 4بسوں کیلئے فنڈز فراہم کر کے یہ عندیہ دے دیا ہے کہ وہ نئی نسل کی تعلیمی ضروریات سے پوری طرح آگاہ اور انہیں پورا کر نے کا بھرپور عزم رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :