جیکب آباد ،وڈیرے کی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی سزا ،ورکر پر حملہ بھائی زخمی، ڈھائی لاکھ جرمانہ

منگل 3 مارچ 2015 19:33

جیکب آباد ،وڈیرے کی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی سزا ،ورکر پر حملہ ..

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) جیکب آباد میں وڈیرے کا انصاف عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی سزا ورکر پر حملہ بھائی زخمی ڈھائی لاکھ جرمانہ بھی پولیو ورکر پر عائدمحکمہ صحت اور پولیس خاموش تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ پولیو مہم کے دوران قصبہ بہادر پورمیں اختیار عرف کریک جمالی کے گھر میں پولیو کے قطرے پلانے کے لیے دروازہ کھٹکھٹایا جس پر برہم ہو کر پولیو ورکر سکندر جمالی پر حملہ کردیا جھگڑے کی اطلاع پر اپنے بھائی سکندر کو بچانے کے لیے آنے والے سیف اللہ کو کلہاڑی کے وارکرکے شدید زخمی کردیاگیاجسے نازک حالت میں لاڑکانہ لے جایا گیا پولیو ورکر پر حملے کا کیس داخل کرایا گیا جس کا جرگہ رحمت اللہ کھوسو کی نگرانی میں ہوا جس میں پولیو ورکر سکندر جمالی پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاایک لاکھ موقع پر معاف کردیا گیا جبکہ ڈیڑھ لاکھ تین قسطوں میں پولیو ورکر اختیار جمالی کو ادا کرے گاپولیو ورکر سے ہونے والی زیادتی اور جرگے میں جرمانے پر پولیس نے کوئی نوٹس نہیں لیا جبکہ محکمہ صحت بھی خاموش ہے معلوم ہواہے کہ پولیو ورکر سے جھگڑا کرنے والا رحمت اللہ کھوسو کا ملاز م ہے جبکہ ورکر پر جرمانہ اس لیے عائد کیا گیا کہ اس نے بغیر اجازت کے اختیار کے گھر میں جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی کوشش کی اور پھر بعد میں ہونے والے جھگڑے کے بعد دلمراد پولیس نے ا ختیارجمالی کو گرفتارکرکے بعد میں آزاد کردیا تھارابطہ کرنے پر دلمراد تھانے سے انچاری ایسایچ او جمع بروہی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میری ابھی تعیناتی ہوئی ہے تھانہ کا سارا عملہ نیا آیا ہے مجھ سے پہلے یہ واقع ہوا ہو گا جسکاہمیں معلوم نہیں ۔

متعلقہ عنوان :