بھارتی ہم منصب سے بلوچستان میں مداخلت کا معاملہ اٹھایا،اعزاز چوھدری

منگل 3 مارچ 2015 19:56

بھارتی ہم منصب سے بلوچستان میں مداخلت کا معاملہ اٹھایا،اعزاز چوھدری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مارچ۔2015ء) پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ سےکشمیر سمیت مختلف امور پر بات ہوئی جس میںسیاچن،سرکریک ،کنٹرول لائن پر کشیدگی کا معاملہ،سمجھوتا ایکسپریس سمیت بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا۔

(جاری ہے)

اعزاز چودھری نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور سارک سے متعلق امور سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی جبکہ فاٹا اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا۔بھارتی سیکرٹری خارجہسبرامنیئم جے شنکر سے 2003 کے سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد پرگفتگو کے علاوہ عوامی سطح پر رابطے بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔اعزاز چوھدری نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سبرامنیئم جے شنکر نے وزیراعظم نوازشریف کے نام بھارتی وزیراعظم کا خط بھی پہنچایا۔ایک اور سوال کے جواب میں اعزاز چوھدری کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سمجھوتا ایکسپریس کا معاملہ بھی اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :