سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کی پیر مسعود چشتی کو ہائی کورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

منگل 3 مارچ 2015 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور دوسرے مرکزی رہنماوں طارق محبوب صدیقی ، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی اور صاحبزادہ حسین رضا ایڈوکیٹ نے پیر مسعود چشتی کو ہائی کورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باددی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ پیر مسعود چشتی ملک میں قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی بالا دستی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر مسعود چشتی کا ہائیکورٹ بار کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے۔پیر مسعود چشتی نے ملک میں رول آف لاء کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء نے پیر مسعود چشتی کو منتخب کرکے درست فیصلہ کیا ہے