دبئی عدالت کا زبردست فیصلہ ،کفیلوں کی لٹیا ڈبو دی،غیر ملکیوں کو خوشخبری سنا دی
منگل 3 مارچ 2015 20:08
دبئی سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مارچ۔2015ء)دبئی کورٹ آف کسیشن نے ایک انتہائی اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ کسی ملازم کی رضامندی اور اس کے علم میں لائے بغیر اس کی جگہ قرض کی ادائیگی کرنے والا کفیل یہ رقم ملازم سے لینے کا حقدار نہ ہو گا۔عدالت کا کہنا ہے کہ کفیل صرف اسی صورت میں رقم کا مطالبہ کر سکتا ہے جب اس نے ادائیگی ملازم کی درخواست اور منظوری کے بعد کی ہو اور واقعتا ادائیگی کی گئی ہو، یعنی صرف ادائیگی کا دعویٰ کر دینا کافی نہیں ہے۔
یہ تاریخی فیصلہ ایک غیر ملکی خاتون ڈاکٹر کے کیس میں سنایا گیا ہے۔(جاری ہے)
خاتون ڈاکٹر کے خلاف ایک سعودی ہسپتال کی طرف سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس کی غلطی کی وجہ سے ایک بچے کا دماغی مسئلہ پیدا ہو گیا تھا جس کے بعد خاتون ڈاکٹر متحدہ عرب امارات چلی گئی جبکہ ہسپتال نے بچے کے والدین کو 984,000 درہم کی بھاری رقم بطور ہرجانہ ادا کی تھی۔ خاتون کو دبئی کورٹ آف فرسٹ انسٹنس کی طرف سے رقم کی ادائیگی کا حکم دیا گیا تھا جس کے خلاف کورٹ آف اپیل میں کی گئی اپیل بھی رد ہو گئی تھی جس کے بعد خاتون ڈاکٹر نے کورٹ آف کسیشن میں درخواست دی تھی۔ عدالت نے خاتون ڈاکٹر کی درخواست قبول کر کے ان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ خاتون ڈاکٹر کی شہریت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.