منظور احمد وٹو کی ضرغام الحق کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت

منگل 3 مارچ 2015 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے ضرغام الحق، سینےئر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور دیپالپور بار کے سابق صدر کی اہلیہ کی وفات پر دلی تعزیت کی ہے اور انکے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے اور اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔