چڑیا گھر میں عالمی دن برائے جنگلی حیات منایا گیا

منگل 3 مارچ 2015 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء )چڑیا گھر لاہور میں عالمی دن برائے جنگلی حیا ت منایا گیا۔ اس موقع پر فیس پینٹنگ، ڈارئینگ کا مقابلہ، جانوروں کو خوراک کھلانا اور واک کی گئی۔ عوام کی آگاہی کیلئے حنوط شدہ جانور رکھے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر چڑیا گھر لاہور محمد نعیم بھٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جنگلی حیا ت کا تحفط ہم سب کا اولین فر ض ہے کیونکہ یہ کرہ ارض پر توازن قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لاہور چڑیا گھر جانوروں کے تحفظ اور ان کی افزائش نسل کے حوالے سے اپنی پہچان رکھتا ہے۔