معذور افرادکی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے،بصارت سے محروم افرادکے مطالبات آئینی و قانونی ہیں ‘علامہ عبدالخالق اسدی،
خصوصی افراد معاشرے کا حصہ ہیں ،سٹیٹس کو کے پیداوار حکمران کبھی بھی عوامی مسائل حل نہیں کر سکتے‘وفود سے ملاقا ت کے دوران گفتگو
منگل 3 مارچ 2015 21:00
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہاکہ معذور افرادکی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے،بصارت سے محروم افرادکے مطالبات آئینی و قانونی ہیں ،خصوصی افراد معاشرے کا حصہ ہیں ،سٹیٹس کو کے پیداوار حکمران کبھی بھی عوامی مسائل حل نہیں کر سکتے،جب تک اس فرسودہ نظام کو تبدیل نہیں کیا جاتا معذور تو کجا عام افراد کا جینا مشکل ہو جائیگا،حکمران طبقہ دولت کے نشے میں مست ہے،ملک کے مقدس ایوان بالا کے ممبر بننے کے لئے کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں کیا ایسا رکن کبھی عوام کے لئے کام کریگا جو دولت کے بل بوتے پر ایوان میں پہنچا ہو؟۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے جنوبی پنجاب کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنی پوری طاقت کے ساتھ ہمارے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے لیکن ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے پنجاب میں دہشت گردوں اور دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں کو ایک صف میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔
اس کا اصل مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں ۔اور ہمیں خدشہ ہے کہ کسی بھی وقت یہ دہشت گرد گروہ جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ رونما کر سکتے ہیں۔جنوبی پنجاب میں داعش کی وال چاکنگ ،اور کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کی آزاد نقل وحمل اس بات کی دلیل ہے کہ پنجاب میں ان کو مکمل آزادی ہے۔نیشنل ایکشن پلان کا اطلاق صرف دہشت گردمخالف قوتوں پر کیا جارہا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.