ماڈل بازاروں کو آن لائن کردیا گیا ،عوام کو سستی اور معیاری اشیاء ان کے گھر کی دہلیز پر دستیاب ہوں گی ‘ محمد افضل کھوکھر ،

موٹر وے کے قریب اکنامک زون منصوبہ صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا ‘ مشیر وزیر اعظم و رکن قومی اسمبلی

منگل 3 مارچ 2015 21:16

رائے ونڈ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) وزیر اعظم کے مشیر و رکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے ماڈل بازار ،مویشی منڈی اور اقبال ٹاؤن انتظامیہ سے میٹنگز کے دوران بتایا کہ ماڈل بازاروں کو آن لائن کردیا گیا ہے ،اب عوام کو سستی اور معیاری اشیاء ان کے گھر کی دہلیز پر دستیاب ہوں گی ۔انہوں نے رائے ونڈ ، کوٹرادھاکشن، قصور روڈ چوک کی فوری تعمیرنو اوررائے ونڈ میں خراب ٹیوب ویلوں کو ہنگامی بنیادوں پر چالو کرنے کی ہدایات دیں جبکہ زیر تعمیر ماڈل مویشی منڈیوں کے کام کو جلد مکمل کرنے اور فعال مویشی میڈیوں میں اوررچارجنگ سمیت دیگر شکایا ت ختم کرکے بیوپاریوں کو ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا۔

دریں اثناء انہوں نے آوٴٹ سورسنگ سروسز ٹو کیٹل مارکیٹ کمپنیز کے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمشیر وزیراعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھرنے کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے ۔موٹر وے کے قریب اکنامک زون منصوبہ صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔

لاکھوں لوگوں کو روزگار ملنے سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ چین کا پاکستان کی تعمیروترقی میں تعاون قابل تحسین ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا واویلہ مچانے والے خود لوٹوں کے سرپرست ہیں ۔یہودیوں اور قادیانیوں کے بعد تحریک انصاف بھی اسی ڈگر پر چلتے ہوئے پاکستان توڑنے کی سازشیں کررہی ہے ۔

عمران خان انتشار کی سیاست اورگمراہ کن بیانات ختم کرکے ملک کی سلامتی میں مثبت کردار ادا کریں ۔میٹنگز میں جنرل منیجر ماڈل بازار پنجاب میاں محمد عامر، ٹی ایم او اقبال ٹاؤن علی حسن جعفری ، شاہد فرید ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،ڈاکٹراحتشام ایم ڈی چیف منسٹر مانیٹرنگ سیل لاھور،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد اور پنجاب کے مختلف ڈویژن سے ایم ڈیز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :