مفتی غلام حسن قادری کی تصنیفات کی گولڈن جوبلی،تقریب رونمائی وجبہ پوشی،آج شاہدرہ ٹاؤن لاہور میں ہوگی

منگل 3 مارچ 2015 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) حضرت علامہ مولاناحافظ قاری مفتی غلام حسن قادری کی تصنیفات کی تعداد پچاس سے زائد ہونے پر تقریب رونمائی وجبہ پوشی آج بروز (بدھ) بعدازنماز عشاء۔شیخ شادی ہال نزد چوک اسلام پارک ،شاہدرہ ٹاؤن لاہورمیں ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سنی تحریک شاہدرہ لاہور،علامہ مولاناغلام قادر کے زیرانتظام منعقدہونے والی تقریب میں نامور علماء شرکت کریں گے،جن میں علامہ مولانامحمد منشاء تابش،ڈاکٹرطارق محمود چشتی،پیرسید عبدالقادر شاہ،پیر سید علامہ مولانا انوارالحسن گیلانی،قاری ریاض احمد فاروقی،مولاناقاری محمداعظم علی نعیمی ،مولانامختار علی حیدری ہزاروی،حکیم محمد علی سیفی اور دیگر شامل ہوں گے۔

اس موقع پر ملک و قوم اور اُمت مسلمہ کیلئے خصوصی دُعا کی جائے گی

متعلقہ عنوان :