تحفظ ناموس رسالت عملدرآمدکمیٹی کا اجلاس آج منصورہ میں ہوگا

منگل 3 مارچ 2015 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) چیئرمین قومی ایکشن پلان و عمل درآمد کمیٹی لیاقت بلوچ کی زیر صدارت تحفظ ناموس رسالت ﷺ قومی ایکشن پلان و عمل درآمد کمیٹی کا اجلاس آج (بدھ) صبح ساڑھے دس بجے منصورہ میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،حافظ عبدالرحمن مکی ،حافظ زبیر احمد ظہیر ،میاں محمود الرشید ،پیر محفوظ مشہدی ،امیر حمزہ ،قاری زوار بہادر ،حافظ کاظم رضا،مولانا عبدالرؤف فاروقی ،مولانا زاہد محمود قاسمی سمیت کمیٹی کے ممبران شریک ہونگے ۔