بنگلہ دیش میں تشدد کے واقعات میں پاکستان کا ہاتھ ہے، غیر ملکی ایئر لائنز ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے فنڈنگ کر رہا ہے،

بنگلہ دیش کی سینئر وزیر اور حکمران عوامی جماعت کی رہنماء مطیعہ چوہدری کا الزام

منگل 3 مارچ 2015 23:21

بنگلہ دیش میں تشدد کے واقعات میں پاکستان کا ہاتھ ہے، غیر ملکی ایئر لائنز ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) بنگلہ دیش کی سینئر وزیر اور حکمران عوامی جماعت کی رہنماء مطیعہ چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں تشدد کے واقعات میں پاکستان کا ہاتھ ہے، غیر ملکی ایئر لائنز ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے فنڈنگ کر رہا ہے۔ منگل کو بنگلہ دیشی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر زراعت مطیعہ چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن رہنماء خالدہ ضیاء پاکستان سے محبت کرتی ہیں اور وہ بنگلہ دیش کو تباہ کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی شکست کا ہم سے بدلہ لینا چاہتا ہے، کیونکہ 1971ء میں آزادی کی جنگ میں اس کا مشرقی ونگ اس سے چھن گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خالدہ ضیاء اور پاکستان مل کر بنگلہ دیش کو ایک ناکام ریاست اور دہشت گردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی اور جماعت اسلامی کا اتحاد لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہا ہے، ابتدائی طور پر سکولوں، طلباء اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، خالدہ ضیاء کی سربراہی میں اتحاد بنگلہ دیش کو تباہی میں دھکیل رہا ہے

متعلقہ عنوان :