Live Updates

بل گیٹس کا عمران خان کو ٹیلی فون، انسداد پولیو کیلئے صحت کا اتحاد مہم کی تعریف

منگل 3 مارچ 2015 23:29

بل گیٹس کا عمران خان کو ٹیلی فون، انسداد پولیو کیلئے صحت کا اتحاد مہم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مارچ۔2015ء) مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس کا عمران خان کو ٹیلی فون، انسداد پولیو کیلئے صحت کا اتحاد مہم کی تعریف، چیئرمین پی ٹی آئی کے قائدانہ کردار کو سراہا۔مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس نے عمران سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انسداد پولیو کیلئے صحت کا اتحاد مہم کو سراہا اور کہا کہ انسداد پولیو کیلئے صحت کا اتحاد مہم اُمید کی کرن ہے۔

پولیو کے خاتمے کے لئے صحت کا اتحاد مہم نے اچھے نتائج دینا شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بل گیٹس نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی دینے کے حوالہ سے پاک فوج کا کردار بھی قابل تحسین ہے جبکہ بل گیٹس نے صحت کے اتحاد میں عمران خان کے قائدانہ کردار کو بھی سراہا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں بل گیٹس نے آرمی پبلک سکول کے واقعہ کو افسوسناک اور دل سوز قرار دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ پاکستان کے صحت مند روشن مستقبل کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ ہم نے اختلاف کے باوجود صحت کا اتحاد پروگرام میں وفاقی حکومت کو شامل کیا تا کہ نئی نسل کا مسقبل محفوظ بنایا جا سکے۔ عمران خان نے بتایا کہ آئی ڈی پیز میں شامل پانچ لاکھ بچوں کی وجہ سے ویکسینیشن دوبارہ کرنا پڑی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :