Live Updates

پارٹی کو ضمیر فروشوں سے پاک کرنے کیلئے اسمبلی ختم کرنی پڑی تو کردوں گا‘درباری پرویز رشید رقم لینا ثابت کردیں تو سیاست چھوڑ دوں گا‘ 15 کروڑ کی پیشکش کرنے والا آدمی اچھا لگا‘ نام نہیں بتاؤں گا‘ آصف زرداری سے کہا کہ ہمارے ممبران کی بولیاں نہ لگائیں‘ ضمیر فروشوں کو پارٹی سے نکال کر جیل میں ڈالوں گا‘ آصف زرداری نے پانچ ایم پی ایز پر 2 امیدوار کھڑے کردئیے ہیں‘ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ اسٹیٹس کو کی پارٹیاں ہیں‘ دو ماہ میں انصاف نہ ملا تو ایک بار پھر سڑکوں پر آئیں گے‘ (ن) لیگ نے الیکشن میں 70 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے‘ اگست سے پہلے بہت بڑی گیم ہوگی‘ الطاف حسین نے لندن میں بیٹھ کر کراچی میں تباہی مچائی‘زہرہ شاہد کو متحدہ کے لوگوں نے قتل کیا،

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹی وی انٹرویو

منگل 3 مارچ 2015 23:31

پارٹی کو ضمیر فروشوں سے پاک کرنے کیلئے اسمبلی ختم کرنی پڑی تو کردوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ درباری پرویز رشید رقم لینا ثابت کردیں تو سیاست چھوڑ دوں گا‘ 15 کروڑ کی پیشکش کرنے والا آدمی اچھا لگا‘ نام نہیں بتاؤں گا‘ آصف زرداری سے کہا کہ ہمارے ممبران کی بولیاں نہ لگائیں‘ ضمیر فروشوں کو پارٹی سے نکال کر جیل میں ڈالوں گا‘ آصف زرداری نے پانچ ایم پی ایز پر دو امیدوار کھڑے کردئیے ہیں‘ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ اسٹیٹس کو کی پارٹیاں ہیں‘ پارٹی کو ضمیر فروشوں سے پاک کرنے کیلئے اسمبلی ختم کرنی پڑی تو کردوں گا‘ دو ماہ میں انصاف نہ ملا تو ایک بار پھر سڑکوں پر آئیں گے‘ (ن) لیگ نے الیکشن میں 70 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے‘ اگست سے پہلے بہت بڑی گیم ہوگی۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خیبر پختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ پر انتہائی اقدام کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ نواز شریف نے شروع کی۔ 1989ء سے لے کر اب تک سینٹ کے ٹکٹ بکتے آرہے ہیں۔ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ دونوں کو پتہ تھا کہ ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے اس کے باوجود انہوں نے اسے نہیں روکا اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آصف زرداری کے خیبر پختونخوا میں صرف پانچ ایم پی ایز ہیں اور وہاں پر اس نے دو امیدوار کھڑے کردئیے ہیں جبکہ ایک امیدوار کیلئے 17 ووٹ درکار ہیں اس سے معلوم ہوا کہ وہ باقی لوگوں کو بھی خریدیں گے۔

مجھے پرویز خٹک نے بھی بتایا کہ ایم پی ایز کو خریدنے کیلئے پیپلزپارٹی رابطے کررہی ہے جس پر پرویز خٹک نے آصف زرداری کو فون کیا اور کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی کی بولیاں نہ لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ایک ووٹ کی قیمت اڑھائی کروڑ ہے۔ میں (آج) بدھ کو کے پی کے جارہا ہوں اور اپنے ایم پی ایز سے کہوں گا کہ اگر کسی نے اپنا ووٹ اور ضمیر بیچا تو اسے پارٹی سے نکال کر اس کی رکنیت معطل کروا دوں گا اور اسے جیل میں ڈال کر سزا دلواؤں گا۔

ہم ایسا سسٹم لے کر آرہے ہیں جس سے ہمیں معلوم ہوسکے گا کہ کس نے کس کو ووٹ دیا ہے۔ عمران خان نے کہاکہ جاوید نسیم کو ڈس کوالیفائی کروائیں گے۔ اسے اسی لئے پارٹی سے نکالا کیونکہ اس نے ایک آزاد امیدوار کو سپورٹ کیا جبکہ آزاد امیدوار کے پاس کوئی نظریہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) اسٹیٹس کی حامل جماعتیں ہیں۔

دونوں کے مقاصد ایک ہیں۔ سوئس عدالت میں کیسز ہیں۔ نواز شریف نے زرداری کی مدد کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ درباری پرویز رشید رقم لینا ثابت کردیں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ سینٹ الیکشن میں 15 کروڑ روپے کی پیشکش کرنے والے آدمی کا نام نہیں بتا سکتا وہ اچھا آدمی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر پرسوں سینٹ کے الیکشن شروع ہورہے ہیں۔ نواز شریف سعودی عرب چلے گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم میں فرق ہے۔ الطاف لندن میں بیٹھ کر کراچی میں تباہی مچا رہا ہے۔ زہرہ شاہد کو ایم کیو ایم کے لوگوں نے قتل کیا۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی میں فوج کی نگرانی میں الیکشن ہونا چاہئے اور اس بار ہم کہیں گے کہ وہاں پر فوج کی نگرانی میں الیکشن ہوں۔ زہرہ شاہد کو ایم کیو ایم کے لوگوں نے قتل کیا۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی میں فوج کی نگرانی میں الیکشن ہونے چاہئیں اور اس بار ہم کہیں گے کہ وہاں پر فوج کی نگرانی میں الیکشن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگست سے پہلے بڑی گیم ہوگی۔ 2015ء انتخابات کا سال نظر آرہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات