گرین شرٹس کا ورلڈ کپ کا اب تک کا سب سے بڑا ہدف

بدھ 4 مارچ 2015 10:50

گرین شرٹس کا ورلڈ کپ کا اب تک کا سب سے بڑا ہدف

نیپئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ2015ء)پاکستان نے یو اے ای کو جیت کیلئے340رنز کا ہدف دے کر ورلڈ کپ میں پہلی بار 300سے زائد سکور بنا ئے۔تفصیلات کے مطابق نیپئر میں کھیلے جانے والے 25ویں میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر یو اے ای کو 340رنز کا ہدف دے کرورلڈ کپ میں 300سے زائد رنز کرنے والی ٹیموں میں اپنا نام بھی شام کروا لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان نے اپنے کسی بھی میچ میں 300رنز نہیں بنائے قومی ٹیم نے اس سے پہلے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف 224،ویسٹ انڈیز کے خلاف 160اور زمباوے کے خلاف 135رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے اس سے پہلے 2007میں زمبابوے کو 349کا ہدف دیا تھا جو کہ یہ پاکستان ٹیم کا سب سے بڑا ہدف ہے۔