ناصر جمشید ایک مرتبہ پھرناکام ، بلاگھمایااور چلتے بنے

بدھ 4 مارچ 2015 11:22

ناصر جمشید ایک مرتبہ پھرناکام ، بلاگھمایااور چلتے بنے

نیپئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ایک مرتبہ پھر نہ چل سکے ، وکٹ پرآئے ، بلاگھمایا، کیچ تھمایا اور چلتے بنے ۔ ورلڈکپ 2015ءمیں متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں ناصر جمشید 12گیندوں پر چار رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے اور گرج کی گیند کی خرم خان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اُن کی گذشتہ ون ڈے میچوں میں بھی کارکردگی کوئی اچھی نہیں رہی ، آئی سی سی ریکارڈ کے مطابق ناصر جمشیدحالیہ ون ڈے میچوں میں چار ، ایک ، صفر ، صفر ، تیس ، دو ، چوبیس ، ایک اور صفر رنز بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔ ناصر جمشید کی اتنی خراب کارکردگی اور اُن کی ٹیم میں شمولیت پر ٹیم منیجمنٹ پر سوال اُٹھناشروع ہوگئے ہیں ۔