آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2105ء بلے بازوں نے رنز کے ڈھیر لگادئیے

بدھ 4 مارچ 2015 11:32

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2105ء بلے بازوں نے رنز کے ڈھیر لگادئیے

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2105ء بلے بازوں نے رنز کے ڈھیر لگادئیے ،بلے بازوں نے میگا ایونٹ کے 24میچز میں ڈبل سنچری سمیت ابتک 19سنچریاں بنا ڈالیں،کوئی پاکستانی فہرست میں شامل نہیں ۔اعدادوشمار کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2105ء بلے بازوں نے رنز کے ڈھیر لگادئیے ،بلے بازوں نے میگا ایونٹ کے 24میچز میں ڈبل سنچری سمیت ابتک 19سنچریاں بنا ڈالی ہیں۔

ورلڈکپ میں سری لنکا کے کمارسنگاکارانے سب سے زیادہ دو سنچریاں سکوکی ہیں ۔ڈبل سنچری کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے جلاد صفت بلے باز کرس گیل کو حاصل ہے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے جے پی ڈومنی، ہاشم محمودآملہ،اے بی ڈی ویلیئرز،ڈیوڈملز اورفیف ڈوپلیسی ،آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ،ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل،مارلون سمیوئلزاور لینڈل سیمنز،بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی اورشیکھردون،متحدہ عرب امارات کی جانب شیمان انوربٹ ،انگلینڈکی جانب جو روٹ اور معین علی ،سری لنکا کی جانب سے سنگاکاراکے بعد لاہیروتھیرمانے، مہیلا جے وردھنے اور تلکارتنے دلشان نے سنچریاں سکور کی ہیں۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے اس فہرست میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ہے ۔ورلڈکپ میں ناقابل شکست میزبان نیوزی لینڈ کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی سنچری سکور نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :