شیامن نے بڑے بیٹسمینوں کو پیچھے چھوڑ دیا

بدھ 4 مارچ 2015 12:04

شیامن نے بڑے بیٹسمینوں کو پیچھے چھوڑ دیا

نیپیئر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مارچ ۔2015ء )یو اے ا ی کے بلے باز شیامن انور نے اب تک بڑے بڑے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے سے قبل وہ 208 رنز کے ساتھ ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں شامل اور برینڈن میک کولم اور ویرات کوہلی سے بھی آگے ہیں، انھوں نے ابتدائی تین میچز میں 69.33 کی ایوریج اور 114.28 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز اسکور کیے، شیامن نے آئرلینڈ کے خلاف سنچری اور زمبابوے سے میچ میں ففٹی بنائی تھی۔