فلم” پانی زندگی ہے “ کے لیے گوندہ کو پیشکش

بدھ 4 مارچ 2015 12:16

فلم” پانی زندگی ہے “ کے لیے گوندہ کو پیشکش

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کے صدا بہار ہیرو گوندہ کواین جی او کی طرف سے راجستھانی فلم بنانے کے لیے پیشکش کی گئی اسمیں راجستھانی عوام میں پانی کی قلت کو موضوع بنا یا گیا ہے ،این جی گاندھی وچار منش کے چیئرمین منموہن گپتا نے گووندہ سے ملاقات کے دوران انہیں فلم پر کام کرنے کے لیے پوچھا اور کہا کہ فلم کا موضوع راجستھان میں درپیش پانی کی قلت کو بنا یا گیا ہے فلم بنانے کا مقصد حکومت کی اس جانب توجہ دلاناہے فلم پانی ہے زندگی کے لیے گوندہ کی ہاں کا انتظار ہے جبکہ گووندہ ان دنوں سماجی کاموں میں دلچسپی لیتے بھی دیکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :