ناصر جمشید کو دہرا صدمہ ، وکٹ بھی گئی بلا بھی تڑوا بیٹھے

بدھ 4 مارچ 2015 12:17

ناصر جمشید کو دہرا صدمہ ، وکٹ بھی گئی بلا بھی تڑوا بیٹھے
نیپیئر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مارچ ۔2015ء )ورلڈ کپ میں یواے ای کے خلاف میچ کے دوران اوپنر ناصر جمشید آؤٹ ہونے کے دوران اپنا بلا بھی تڑوا بیٹھے ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے شہر نیپئیر میں آؤٹ آف فارم ناصر جمشید چار رنز بنا نے کے بعد جارحانہ شاٹ کھیلنے کے لیے آگے بڑھے لیکن بدقسمتی سے بڑی شاٹ تو نہ کھیل سکے بلکہ اسی گیند پر اپنا کیچ پکڑوا کر بیٹ بھی تڑوا بیٹھے ۔ ٹورنامنٹ میں ایسا تیسری بار ہوا جب کسی بلے باز کا بلا ٹوٹ گیا ۔ اس سے پہلے افغانستان کے خلاف سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے شاپور زردان کی گیند پر اپنا بیٹ دو ٹکڑے کروا چکے ہیں ۔ سکاٹ لینڈ کے ماجد حق کا بیٹ بھی افغانستان ہی کے خلاف پول اے کے میچ کے دوران ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا تھا ۔