ڈیوڈ پیٹریاس نے امریکی محکمہ انصاف سے معاہدہ کرلیا

بدھ 4 مارچ 2015 12:34

ڈیوڈ پیٹریاس نے امریکی محکمہ انصاف سے معاہدہ کرلیا

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء)امریکہ سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس نے محکمہ انصاف سے معاہدہ کرلیا جس کے تحت وہ اپنی محبوبہ کو خفیہ دستاویزات رسائی دینے کا اعتراف کریں گے ‘ معاہدے کے تحت ڈیوڈ پیٹریاس اس بات کا اعتراف کریں گے کہ انہوں نے اہم خفیہ معلومات تک غیر ذمہ دارانہ طریقے سے اپنی محبوبہ کو رسائی دی تھی ان کے اس اعتراف کے ساتھ ہی ان کے خلاف تحقیقات اپنے اختتام کو پہنچ جائیں گی تاہم ان پر چالیس ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور وہ دو سال تک زیر نگرانی رہیں گے تاہم انہیں جیل کی سزا نہیں ملے گی۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ پیٹریاس نے 2012 میں اس بات کا اعتراف کرنے کے بعد کہ ان کی سوانح عمری لکھنے والے خاتون کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔