ورلڈکپ 2015ء، پاکستان نے پارٹنرشپ کا نیاریکارڈبنالیا

بدھ 4 مارچ 2015 13:23

ورلڈکپ 2015ء، پاکستان نے پارٹنرشپ کا نیاریکارڈبنالیا

نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ2015ء) گرین شرٹس نے ورلڈکپ 2015ءمیں سب سے بڑی پارٹنرشپ کا ریکارڈ بنالیاہے ۔ اقوام متحدہ سے مقابلے میں قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے احمد شہزاد اور حارث سہیل نے 160رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کیخلاف شعیب مقصوداور عمراکمل 80جبکہ یواے کیخلاف بدھ کوہی مصباح الحق اور شعیب مقصود 75رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

مجموعی طورپر ورلڈکپ میں یہ پاکستانی چوتھی بڑی پارٹنرشپ ہے ، پہلے نمبر پر سعید انور اور وجاہت اللہ واسطی کی جوڑی ہے جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 194رنز کی پارٹنرشپ قائم کررکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :