ورلڈ کپ 2015ء :متحدہ عرب امارات کی ٹیم رنز کے صحرا میں بھٹک گئی

بدھ 4 مارچ 2015 13:52

ورلڈ کپ 2015ء :متحدہ عرب امارات کی ٹیم رنز کے صحرا میں بھٹک گئی

نیپیئر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مارچ ۔2015ء )ورلڈ کپ 2015ء کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 129رنز سے شکست دیدی ہے ۔ میکلین پارک ، نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان نے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 339رنز بنا ڈالے ۔ گرین شرٹس کی جانب سے احمد شہزاد 93،حارث سہیل 70اور کپتان مصباح الحق 65رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے گورج نے 4اور نوید نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

340رنز کے ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 210رنز بنا سکی ۔اماراتی ٹیم کی جانب سے شائیمان انور نے 62،خرم خان نے 43اور امجد جاوید نے 40رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض،سہیل خان اور شاہد آفریدی نے 2،2جبکہ راحت علی اور صہیب مقصود نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ احمد شہزاد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان 4پوائنٹس کے ساتھ بہتر رن ریٹ کی وجہ سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے تاہم اس نے متحدہ عرب امارات کو 195رنز تک محدود رکھنے کا سنہری موقع ضائع کر کے رن ریٹ میں ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑنے کا موقع بھی ضائع کر دیا ہے ۔