آئی ایس آئی نے سرحد پر بھارتی پیش قدمی کا خفیہ منصوبہ خاک میں ملادیا

بدھ 4 مارچ 2015 13:52

آئی ایس آئی نے سرحد پر بھارتی پیش قدمی کا خفیہ منصوبہ خاک میں ملادیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) آئی ایس آئی نے بھارتی آرمی کی طرف سے سرحدوں پر پیش قدمی کاخفیہ منصوبہ خاک میں ملا کر بھارت سے پہلے پاکستان کی فوجیں سرحد پر بھجوا دیں ۔بھارتی فوج کی ہوشیاری دھری کی دھری رہ گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2014 ء میں بھارتی فوج کا ایک خفیہ منصوبہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے ہاتھ لگ گیا -منصوبے کے تحت بھارت خفیہ طور پر راجستھان اور کشمیر میں پاکستان کی سرحدوں پر فوجیں بھیجنے والا تھا تاہم پاکستانی خفیہ ایجنسی کووقت سے پہلے منصوبے کا علم ہو گیا جس پر بھارت سے پہلے پاکستان نے چال چل دی اور اپنی افواج سرحد پر پہنچا دیں اس صورتحال پر بھارتی تھنک ٹینک پریشان ہوگئے- بھارتی میڈیا نے اپنے ملک کی فوج کا منصوبہ ناکام ہونے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ فروری 2014 کاہے جب اس وقت کے وزیردفاع اور آرمی چیف بکرم سنگھ نے انتہائی خفیہ ملاقات میں فوجوں کی تعیناتی کا منصوبہ بنایا۔

آرمی چیف نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کو فوجوں کی نقل وحرکت کے احکامات دئیے جو آئی ایس آئی تک پہنچ گئے جس پر پاکستان نے بغیر کوئی تاخیر کئے فوجیں سرحد پر پہنچا دیں جس سے بھارتی پیشقدمی کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا-

متعلقہ عنوان :