توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے ایل این جی پاور پلانٹ درست سمت قد م ہے، سنجیدہ کوششیں ضرور رنگ لائیں گی ‘ ظہیر بھٹہ
بدھ 4 مارچ 2015 13:53
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے شیخوپورہ کے نزدیک ایل این جی پاور پلانٹ لگانے کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ کوششیں ضرور رنگ لائیں گی ،شیخوپورہ کے نزدیک ایل این جی پلانٹ سے حاصل کردہ ایک ہزار میگا واٹ بجلی توانائی بحران حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی ۔
توانائی بحران کے خاتمہ سے صنعتیں ترقی کرینگی اور حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن بھی مکمل ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ظہیر بھٹہ نے کہا کہ ملک کی تیز رفتار ترقی کیلئے توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے شروع کیئے گئے تمام پراجیکٹ برق رفتاری سے مکمل کیے جائیں اور ان کی تکمیل کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے دیگر ترقیاتی کاموں کی تکمیل کی طرح باقاعدہ طور پر ٹائم فریم مقرر کیا جائے ۔
تاکہ یہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں اور صنعتوں کو مسلسل بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے ۔صنعتیں ترقی کریں گی تو ملک ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا اور حکومت کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہوگا۔مزید تجارتی خبریں
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.