زرعی شعبہ ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے‘ عرفان دولتانہ

بدھ 4 مارچ 2015 14:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ یہ ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مختلف سبسڈیز اور مالیاتی اقدامات کے نتیجے میں ایک طرف زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی ہوئی ہے تو دوسری طرف امدادی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، گندم، گنے اور کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس کی شرح 16 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دی گئی ہے، موجودہ مالی سال کے دوران سٹیٹ بینک کسانوں کو 500 ارب روپے کا قرضہ فراہم کرے گا جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ کمی، گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ، مقامی کسانوں کے تحفظ کیلئے گندم کی درآمد پر ڈیوٹی کا نفاذ اور ملک بھر میں یکساں نرخ پر کھاد کی فراہمی کسانوں کے تحفظ اور انکی حوصلہ افزائی کیلئے موجودہ حکومت کی طرف سے کئے جانے والے کچھ اقدامات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کے نئے اقدامات میں قرضے کی ضمانت کی سکیم، کراپ لونز انشورنس سکیم، لائیو سٹاک انشورنس سکیم، کسانوں کیلئے قرضے کی سہولت میں اضافہ اور ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس میں کمی جیسے اقدامات بھی موجودہ حکومت نے کئے ہیں۔