ملک شراوت نہیں‘ ملکہ شرافت ہیں‘ اوم پوری

بدھ 4 مارچ 2015 14:35

ملک شراوت نہیں‘ ملکہ شرافت ہیں‘ اوم پوری

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) اوم پوری نے ملکہ شراوت کو ملکہ شرافت قرار دی دیا۔ کہتے ہیں کہ ملکہ معصوم اور سادہ لڑکی ہے۔ بالی ووڈ اداکار اوم پوری نے فلم ”ڈرٹی پالیٹکس“ میں ملکہ شراوت کیساتھ کام کیا جس کے بعد ملکہ کے بارے میں ان کے خیالات بدل گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوم پوری کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملکہ کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا تھا لیکن اس سے مل کر اندازہ ہوا کہ وہ بہت ہی معصوم اور سادہ لڑکی ہے۔ اوم پوری نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ملکہ شراوت کا نام ملکہ شرافت رکھ دیں۔