آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی شاہینوں نے اپنی اڑان بھرلی،مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی

بدھ 4 مارچ 2015 14:53

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی شاہینوں نے اپنی اڑان بھرلی،مسلسل ..

نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی شاہینوں نے اپنی اڑان بھرلی،مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی،پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو باآسانی 129رنز سے شکست دیدی،پاکستانی بیٹنگ چل پڑی ،اوپنرزپھرناکام ،پاکستان نے مقررہ 50اوورزمیں6وکٹوں کے نقصان پر 339 رنزبنائے، پاکستانی ٹیم نے رواں ورلڈکپ کے دوران پہلی بار اور7میچز کے بعد 300رنز کاہندسہ عبورکیا،احمد شہزاد 93 ، حارث سہیل 70 ، مصباح الحق 65 رنز بناکر نمایاں،شاہد خان آفریدی ون ڈے کرکٹ کیریئر کے 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ،مقررہ اوورز میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بناسکی، خرم 45 اور شیمان 62 رنز بنا کرنمایاں، شاہد آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض کی دو دو وکٹیں،احمد شہزاد کومین آف دی میچ قراردیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں میک لین پارک میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ناصر جمشید ایک بار پھر ٹیم میں مشکلات کے بھنور میں پھنسا کر پویلین پہنچ گئے، انہوں نے صرف چار رنز بنائے۔اس موقع پر احمد شہزاد اور حارث سہیل نے دوسری وکٹ کے لیے 160 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے پاکستان کے بڑے اسکور کی راہ ہموار کی۔

احمد شہزاد 93 اور حارث 70 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔وکٹیں گرنے کے باوجود مصباح الحق اور صہیب مقصود نے اسکور بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا، صہیب نے آوٴٹ ہونے سے قبل 45 رنز بنائے جبکہ مصباح الحق نے 65 رنز کی اننگ کھیلی۔اختتامی اوورز میں عمر اکمل اور شاہد آفریدی کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پاکستان نے 339 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا کر متحدہ عرب امارات کو جیت کے لیے 340 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

شاہد خان آفریدی ون ڈے کرکٹ کیریئر کے 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ۔جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم شروع سے مشکلات کا شکار ہو گئی اور 25 رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھی۔تین وکٹیں گرنے کے بعد یو اے ای نے ہدف کے تعاقب کے بجائے 50 اوورز کھیلنے کی حکمت عملی بنائی جو کامیاب رہی۔خرم خان اور شیمان انور نے چوتھی وکٹ کے لیے 83 رنز جوڑے، خرم 45 اور شیمان 62 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

یو اے ای کے بلے بازوں نے پاکستانی باوٴلرز کا جواں مردی سے سامنا کیا اور انہیں آل آوٴٹ نہ کرنے دیا۔مقررہ اوورز میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے8وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے اور اس طرح پاکستان نے 129 رنز کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کر لی۔پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض دو دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باوٴلر رہے جبکہ راحت علی اور صہیب مقصود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ احمد شہزاد کومین آف دی میچ قراردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :