سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول رات پونے آٹھ بجے طلب کر لیا، الیکشن کمیشن کو لاتیں چلانے کی ہدایت

بدھ 4 مارچ 2015 15:05

سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول رات پونے آٹھ بجے طلب کر لیا، ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کی گئی، بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو اہم ہدایات جاری کر دیں، سپریم کورٹ نے الیکشن کمشین سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول آج ہی طلب کر لیا، سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ ، اسلام آباد اور تینوں صوبوں میں انتخابات کا شیڈول آج ہی دیا جائے الیکشن کمشین کو سپریم کورٹ نے ہدایات کی ہیں کہ آج رات پونے آٹھ بجے تک بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جمع کروایا جائے اگر شیڈول جمع نہ کروایا گیا تو رات 8 بجے دوبارہ بیٹھیں گے.

جسٹس سرمد جلال کا کہنا تھا کہ انگریزی کہاوت ہے کہ لاتیں چلاؤ الیکشن کمیشن لاتیں چلانا شروع کر دے انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر پارلیمانی لفظ ہے لیکن استعمال کرنا ضروری ہے جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ ضروری ہے ہر کام چھانٹا لے کر ہی کرایا جائے.