لاہور : پنجاب حکومت اور نابینا افراد میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

بدھ 4 مارچ 2015 16:42

لاہور : پنجاب حکومت اور نابینا افراد میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : نابینا افراد نے تین دنوں سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا دے رکھا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جای رکھیں گے تاہم ماڈل ٹاؤن میں حمزہ شہباز کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے مطابق نابینا افراد کی ملازمتوں کا کوٹہ 2 فی صد سے بڑھا کر 3 فی صد کر دیا گیا ہے جبکہ نابینا کوالیفائڈ افراد کو ڈیلی ویجز پر ملازمتیں دینے کے لیٹر دو ہفتوں تل ارسال کیے جائیں گے.

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی ہر سطح پر مدد کی جائے گی نابینا افراد کو تعیناتی کے خط جلد ہیارسال کیے جائیں گے اور ان کو بھی رو زگار فراہم کیا جائے گا. اس موقع پر نابینا افراد کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری پر پنجاب حکومت کے بے حد شکر گزار ہیں اور میڈیا کے تعاون کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا اور حکومت تک آواز پہنچانے میں مدد کی. نابینا افراد نے مذاکرات کی منظوری کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے.