الیکشن کمیشن کا پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لئے ضابطہ اخلا ق جاری

بدھ 4 مارچ 2015 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لئے ضابطہ اخلا ق جاری کر دیا ‘موبائل فون ، لیپ ٹاپ، وائی فائی اور کیمرہ اورکسی بھی سیاسی قائد کی تصویر لگانے اور ایوان میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں قائم انتخابی پولنگ کے دوران کسی بھی رکن اسمبلی کو اپنے سیاسی قائد کی تصویر کا سٹیکر لگانے یا اسے پولنگ تک لے جانے کی اجات نہیں ہو گی اور ووٹ ڈالنے والے اراکین اسمبلی کو موبائل فون، لیپ ٹاپ یا کیمرہ بھی لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔