وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے
بدھ 4 مارچ 2015 18:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مارچ۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف بدھ کو تین روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔ چار سے چھ مارچ تک ہونے والا یہ دورہ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ' خصوصی دعوت نامے' پر ہورہا ہے جو جون 2013 میں وزیراعظم بننے کے بعد میاں نواز شریف کا سعودی ریاست کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وزیراعظم اس سے قبل سعودی عرب کے کئی غیر سرکاری دورے کرچکے ہیں جن میں دو جنوری کا دورہ بھی شامل ہے۔
شاہ سلمان نے وزیراعظم کو مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران سعودی ریاست آنے کی دعوت دی تھی۔ خطے میں آنے والی تبدیلیوں کے پیش نظر سعودی عرب کی جانب سے تیزی سے سفارتی رابطے کیے جارہے ہیں اور گزشتہ چند روز کے دوران مصر اور ترکی کے صدور بھی ریاض کا دورہ کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری اور ترک رہنماﺅں سے ملاقاتوں کے دوران زیادہ توجہ خطے کو درپیش مسائل اور خطرات پر دی گئی۔
وزیراعظم کے ساتھ جانے والے اعلیٰ سطحی وفد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیراعظم کے خصوصی معاونین طارق فاطمی اور عرفان صدیقی بھی شامل ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق 'وزیراعظم کا پہلا سرکاری دورہ عالمی اور خطے کے تناظر میں دونوں ممالک کی قیادت کو باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا جبکہ اس سے دوطرفہ تعلقات بھی مزید مضبوط ہوں گے'۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.