سعودی عرب سے ڈی پورٹ 70 پاکستانی لاہور پہنچ گئے

بدھ 4 مارچ 2015 18:53

سعودی عرب سے ڈی پورٹ 70 پاکستانی لاہور پہنچ گئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4مارچ۔2015ء) سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے 70 پاکستانی ٹھوکریں کھانے کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

عمرے کے ویزوں پر جاکر سعودی عرب میں بھیک مانگنے اور مزدوری کرنے والے 70 پاکستانیوں کو گزشتہ روز سعودی امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کردیا تھا جنہیں لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے گرفتار کرلیا۔مذکورہ 70 مسافر انتہائی بری حالت میں سعودی عرب سے لاہور پہنچے تھے جس پر ایف آئی اے حکام نے انہیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد رہا کردیا ۔

متعلقہ عنوان :