حکومتِ پنجاب کا ای سٹیمپنگ پروگرام حکومتی آمدنی میں اضافہ کرے گا اور شہریوں کوممکنہ فراڈ سے بچائے گا‘ ڈاکٹر عمر سیف،
آن لائن نظام کے تحت اب ایک خود کار طریقہ سے نزدیکی بینک میں سٹیمپ ڈیوٹی جمع کرائی جائیگی اور وہیں سے اشٹام پیپر ملے گا
بدھ 4 مارچ 2015 19:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ ان کا ای ۔سٹیمپنگ پروگرام نہ صرف حکومت ِ پنجاب کی ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرے گا بلکہ شہریوں کو جائیداد کے لین دین میں ممکنہ فراڈ سے بھی بچائے گا۔ انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کے باہمی اشتراک سے الیکٹرانک اشٹام پیپر کا پائلٹ پراجیکٹ رواں مالی سال کے دوران گوجرانوالہ میں کام شروع کر دے گا۔
اس منصوبے کی ضرورت اس لئے پیش آئی ہے کہ روائتی طریقہء کار کے مطابق پراپرٹی کی خریدو فروخت کے موقع پر جو اشٹام پیپر استعمال ہوتے ہیں وہ ڈسٹرکٹ ٹریژری آفس سے لیے جاتے ہیں لیکن اس نظام میں نقلی یا جعلی اشٹام پیپر ز کی تصدیق یا خرید و فروخت کو روکنا مشکل کام ہے۔(جاری ہے)
جس سے ہر سال حکومت کو سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پی آئی ٹی بی نے اس مسئلے کے حل کیلئے ای ۔سٹیمپنگ یعنی آن لائن اشٹام پیپر کا نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت اب ایک خود کار طریقہ سے نزدیکی بینک میں سٹیمپ ڈیوٹی جمع کرائی جائے گی اور وہیں سے اشٹام پیپر ملے گا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ سابقہ طریقے میں شہریوں کو دفاتر کے بار بار چکر بھی لگانا پڑتے تھے لیکن ای۔ سٹیمپنگ میں ان کا قیمتی وقت بھی بچے گا۔اس عمل میں نادرا کے ذریعے اصل خریدار یا فروخت کنندہ کی شناخت بھی ہو گی جس سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے واقعات میں واضح کمی آئے گی جبکہ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی گڈ گورننس پروگرام کی طرف بھی اہم پیش رفت ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.